سرینگر/04اپریل: ضلع اننت ناگ ، علاقہ میر دانتر، انچی دورہ پنڈت پورہ ،پشوارڑہ کے علاقوں کے لوگوںنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ جات کو چھڑکائو نہیں کیا گیا جبکہ یہاں سڑکوں کے کناروں پر جمع گوبر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھر میونسپل کمیٹی نے کہا کہ اس گوبر کو ہٹانے کیلئے جو خرچہ آئے گااس کو ان ہی لوگوںسے وصول کیا جائے گاجو سڑکوں کے کناروں پر گوبر ڈالدیتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ کے علاقہ میر دانتر ،انچی ڈورہ اور پنڈت پورہ کے علاوہ پشواڑہ علاقوں کے لوگوںنے آج احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں کو سینٹائز نہیں کیا گیا اور ناہی ان علاقوں کی صحت وصفائی کیلئے اب تک کوئی بہتر کام کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے دونوں جانب گوبر اور گندگی کے ڈھیر جمع ہے جس کے نتیجے میںبیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ احتجاج کرنے والے لوگوں نے کہاکہ ایک طرف کوروناوائرس تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے اور ہر طرف صفائی کا اہتمام کرنے کی باتیں کی جارہی ہے لیکن مذکورہ علاقہ جات میں لوگ اپنے گائو خانوں سے گوبر اور دیگر گندگی نکال کر سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں ۔ اس ضمن میں میونسپل کمیٹی کے چیرمین ہلال احمد شاہ نے کہاکہ ہم نے کئی بار متعلقین سے کہا کہ اس کو ایگریکلچر اراضی پر ڈال دیں تاہم ان لوگوں نے ہماری بات سنی ان سنی کردی ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم کل سے سڑکوں کے کناروں سے گوبر ہٹانے کا کام شروع کریں گی اور اس میں جو بھی خرچہ آئے گا اس کو ہم ان ہی لوگوں سے وصول کریں گے جو اس گوبر کو سڑکوں کے کناروں پر ڈال دیتے ہیں ۔ اس سکے ساتھ ہی انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آس پاس کے علاقے کو صاف رکھیں ہر جگہ اور ہر سڑک و گلی کوچے میں کوڑاکرکٹ نہ ڈالیں بلکہ الگ الگ ڈسٹ بنوں میں کوڑا ڈالیں تاکہ ہم بیماریوں سے بچ سکیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.