سرینگر/04اپریل: سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ جنگلات میں ہولناک آگ سے درجنوں درخت راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچروار کی صبح پونچھ کے بالاکوٹ جنگلات میں اچانک ہولناک آگ کی واردات رونما ہو ئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک بالاکوٹ سیکٹر میں جنگلات میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ کی اس واردات میں درجنوں کی تعداد میں درخت جل کر خاکستر ہوئے ۔ نمائندے کے مطابق اگرچہ آگ پر قابو پانے کیلئے کارورائی شروع کی گئی تاہم گھنے جنگلات ہونے کے باعث آگ دور دور تک پھیل چکی تھی اور جنگلات میں موجود درختان کو کافی نقصان ہو گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے اور محکمہ اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.