سرینگر /03اپریل : کوروناوائرس کے پیش نظر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بجلی کٹوتی شیڈول میں تبدیلی لائی گئی ہے جس پر عوامی حلقوںنے راحت کی سانس لی ۔ اس دوران وادی کے مختلف علاقوں میں آج بھی موسم سرماء کے بجلی کٹوتی شیڈول کے مطابق ہی بجلی کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کے پیش نظر لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ بجلی نے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں محکمہ بجلی نے کٹوتی شیڈول میں کمی لائی ہے جس کے تحت میٹر والوں علاقوں میں اب دن میں دو مرتبہ ایک ایک گھنٹہ کیلئے بجلی بند رکھی جارہی ہے جبکہ غیر میٹر والے علاقوں میں تین گھنٹوں کے بجائے اب دو گھنٹے بجلی بند رکھی جارہی ہے۔تاکہ لوگ بجلی چالو رہنے کی صورت میں اپنے گھروں میں ٹیلی ویژن ، کمپوٹر اور موبائل پر وقت صرف کرسکیں۔کوروناوائرس کے چلتے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کٹوتی شیڈول میں کمی کرنے پر عوامی حلقوں نے راحت کی سانس لی اور محکمہ کے اس فیصلے پر محکمہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جب محکمہ بجلی لوگوں کو معقول بجلی فراہم کرے گا تو ان کی سراہنا کرنا لازمی بن جاتا ہے جس طرح بجلی کی بیجا کٹوتی پور لوگ محکمہ کے خلاف غم و غصے کااظہار کرتے ہیں ۔ لوگوںنے کہا کہ وادی کشمیر میں بھارت کے دیگر ریاستوں کے بنسبت سب سے زیادہ بجلی کی پیدوار ہوتی ہے اور یہاں پر بڑے بڑے بجلی پروجیکٹ قائم ہے تاہم چراغ تلے اندھیرا کے متراد ف وادی کے عوام کو ہی بجلی سے محروم رکھنا ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ ادھر وادی کے دیگر علاقوں میںآج بھی موسم سرماء کے بجلی شیڈول کے مطابق ہی بجلی فراہم ہورہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ان علاقوں کے لوگوںنے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس ضمن میں اقدامات اُٹھائیں اور ان علاقوں کو بھی بجلی کٹوتی شیڈول میں کمی لائی جائے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع اننت ناگ ، ضلع کولگام ، شوپیاں اور پلوامہ کے دور دراز علاقوں کے علاوہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ، لولاب ٹنگڈار، مژھل کے ساتھ ساتھ ضلع بارہمولہ کے اوڑی، اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی کٹوتی کا پُرانہ سلسلہ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ وادی میں سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی محکمہ پی ڈی ڈی بجلی کٹوتی شیڈول مرتب کردیتا ہے اور اس میں میٹر والے علاقے اور غیر میٹر والے علاقوں کیلئے الگ الگ اوقات میں بجلی کاٹ دی جاتی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.