2Gانٹرنیٹ کی رفتار کو ایک بار پھر دھیمی کردیا گیا؛عام لوگوں لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی مایوسی کے شکار

سرینگر /03اپریل / سی این آئی وادی میں انٹرنیٹ کی رفتار کو ایک مرتبہ پھر دھیمی کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کورناوائرس کے خوف سے ڈرے اور سہمے لوگوں میں مایوسی چھاگئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں اگرچہ انتظامیہ نے 2جی انٹرنیٹ کی رفتار 265کے بی پی بڑھاکر 365کے بی پی کرنے کی مواصلاتی کمپنیوں کو ہدایت کی تھی جس کے نتیجے میں گذشتہ روز انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ نے بھی راحت کی سانس لی تاہم آج ایک مرتبہ پھر 2Gرفتار کی کم کرکے 265سے بھی کم کردیا گیا جس کی وجہ سے جمعہ موبائل انٹرنیٹ صارفین مایوسی کے شکار ہوئے ۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کے پیش نظر وادی میں انٹرنیٹ کی رفتار پھر سے دھیمی کردی گئی ۔

Comments are closed.