سفری تاریخ چھپانا ایک بہت بڑا گناہ ہے: جموں وکشمیر پولیس سربراہ
کوروناوائرس کو روکنے کیلئے کئے جارہے اقدامات کو عوام تعاون فراہم کریں
سرینگر /03اپریل : جموں کشمیر کے پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج کہا ہے کہ کوروناوائرس جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے یہ قابل تشویش بات ہے اور اس چین کو توڑنے کیلئے عوامی تعاون ضروری ہے انہوںنے کہاکہ جوبھی شخص باہر سے واپس آتا ہے اس کو اپنی سفری تاریخ متعلقہ ڈاکٹروں کو ضرور بتانی چاہئے تاکہ کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر مریض کو وقت پر علاج و معالجہ دستیاب ہوجائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ۔جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے چلتے سفری تاریخ چھپانا ایک بہت بڑا گناہ ہے اور اس کو ظاہر کرنا ایک نیک کام ہے۔انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر اپنی سفری تاریخ ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی مقدمے درج نہیں ہوں گے۔دلباغ سنگھ نے ملکی یا غیر ملکی سفر سے واپس لوٹنے والوں سے ایک بار پھر اپنی سفری تاریخ ظاہر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ جو بھی لوگ باہر سے واپس آتے ہیں انہیں اپنے نزدیکی طبی مراکز یا پولیس سٹیشن میں رپورٹ کرنی چاہئے تاکہ ان کا وقت پر طبی معائینہ کیا جاسکے انہوںنے کہا کہ اگر کوئی شخص کوروناسے متاثر پایا جاتا ہے تو اس کو بروقت علاج و معالجہ ضروری ہے ورنہ یہ بیماری انسان کی جان لیکر ہی چھوڑتی ہے ۔ پولیس سربراہ نے کہاکہ سفری تاریخ چھپاکر لوگ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی زندگی سے کھلواڑ نہ کریں کیوں کہ یہ ایک گناہ عظیم ہے ۔
Comments are closed.