ملک کے باشندے کورونا کی تاریکی کو روشنی کی طاقت کا احساس کرائیں : مودی

5اپریل کو شام 9بجے نو منٹ تک بجلی بند کرکے موبتیاں اور شراغ جلانے کی صلاح

سرینگر /03اپریل : کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے وزیر اعظم نریندو مودی نے 130کروڑ بھارتیوں کو پانچ اکتوبر کو بجلی لاک ڈاون کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ رات نوبجے نو منٹ تک موبتیاںاور چراغ یا پھر موبائل کی روشنی میں ہی رہیں تاکہ کوروناوائرس کو تاریکی سے شکست دی جاسکے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں سے جان لیوا وائرس کورونا کی وبا سے اجتماعی طور پر لڑنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ آئندہ اتوار کو 130 کروڑ ملک کے باشندے مل کر موم بتی یا دیا جلا کر کورونا کی تاریکی کو روشنی کی طاقت کا احساس کرائیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ملک گیر مہم کے دوران آج تیسری مرتبہ ملک کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اتوار پانچ اپریل کو تمام ملک کے باشندے رات نو بجے صرف نو منٹ کا وقت اس مہم کو دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگ رات نو بجے گھروں کی ساری بجلی بند کر کے دروازے کے سامنے یا بالاخانہ میں ایک دیا ، موم بتی، ٹارچ یا موبائل کی فلیش لائٹ جلائیں ۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کوروناوائرس کی اس تاریکی کو بجلی غل سے تاریکی میں ڈبودیں گے اور کوروناکے خلاف جیت کی روشنی روشن کریں گے ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے لاک ڈاون یعنی22مارچ کو بھارت بند کے ساتھ ساتھ شام کے وقت اپنے گھروں کے برآمدے، بالکانیوں اور چھتوں پر سے پلیٹ، گھنٹیاں بجانے کی اپیل کی تھی اور آج بجلی بندکرنے کی صلاح دی ہے ۔

Comments are closed.