سرینگر 3 اپریل: مرکزی سرکار نے اعلان کیا ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔وزارت داخلہ امور نے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں کوروناوائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔جبکہ واضع کردیا گیا کہ ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام چیف سکریٹریوں کو خط ارسال کئے گئے ہیں کہ مرکزی سکریٹری داخلہ اجے بھلا نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہندوستانی ضابطہ کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو بھی لاک ڈاؤن پر عمل درآمد میں رکاوٹ ڈالتا ہے اسے دو سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 24 مارچ کو جاری کردہ لاک ڈاؤن اقدامات میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 20005کے سیکشن 551سے 60 کی دفعات کے مطابق کارروائی کی جانی ہوگی۔ اس کے علاوہ آئی پی سی کے سیکشن 188کے تحت قانونی کارروائی کی جائے 21دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کیا تھا۔کے این ٹی کے مطابق انہوں نے اپنے خط میں کہاکسی بھی معاملے پر جھوٹے دعوے کرنے والے کو جرمانہ اور قوانین کے تحت 2 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تباہی جیسی صورتحال میں رقم یا مواد کے غلط استعمال سے 2 سال قید کی سزا بھی دی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق عوامی حکام اور شہریوں کی توجہ کیلئے ڈی ایم ایکٹ اور آئی پی سی کے تحت تعزیراتی دفعات کو بڑے پیمانے پر لاگو کیا جائے جبکہ لاک ڈاؤن اقدامات کی خلاف ورزی کے لئے قانون نافذ کرنے والے حکام کے ذریعہ متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔بتادیں کہ سکریٹری داخلہ کا خط ان خبروں کے بعد آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے شہروں میں لوگ کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ اس طرح لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور بہت سی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ آج 21 دن کے لاک ڈاؤن کا نویں روز ہے جو کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ تر 50 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور تقریبا 1900 متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر دس لاکھ سے زیادہ افراد کورون وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں اور 44،000 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.