وادی سے تعلق رکھنے والے 185افراد سانبہ اور کٹھوعہ قرنطینہ مراکزسے 14روز بعد رخصت

لورمنڈا چیک پوسٹ پر دوبارہ جانچ کے بعد انہیں ایس آر ٹی سی گاڑیوں کے ذریعہ روانہ کیا گیا

سرینگر/02اپریل: بیرون وادی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم طالب علم ، تاجر اور مزدور جو گاڑی اور ٹرینوں کے ذریعے جموں پہنچے تھے کو کٹھوعہ اور سانبہ میں 14روز تک کورنٹائن مراکز میں رکھا گیا تھا کے ٹسٹ منفی آنے کے بعد انہیں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی اس دوران ان 185افراد کو ایک دفتہ پھر لورمنڈا چیکٹ پوسٹ پر طبی جانچ سے گزارنے کے بعد ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے انہیں ایس آر ٹی سی گاڑیوں کے ذریعے اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ ، مزدور ، تاجر اور دیگر افراد جو جموں کشمیر سے باہر مختلف شہروں سے واپس آئے ہیں میں سے 185افراد کو کٹھوعہ اور سانبہ میں قرنطینہ مراکز میں 14دنوں تک رکھا گیا جہاں پر ان کا ٹسٹ منفی آنے کے بعد انہیں وہاں سے رُخصت کیا گیا ۔ مذکورہ افراد پنچاب ہماچل پردیش، کولکتہ، راجستھان ،دلی اور دیگر جگہوں پر مقیم تھے اور لاک ڈاون کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ رہے تھے ۔ کٹھوعہ اور سانبہ سے 14روز بعد انہیں لورمنڈا کیمپ میں پھر سے روکا گیا اور ان کا ایک بار پھر طبی معائینہ کیا گیا تاہم تمام 185افراد چیک اپ کے بعداپنے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ کے افسران نے ڈی سی اننت ناگ، ایڈیشنل ڈی سی اور دیگر افسران کی موجودگی میں انہیں ایس آر ٹی سی گاڑیوں کے ذریعے رُخصت کیا گیا ان افراد کا تعلق ضلع اننت ناگ، سرینگر،پلوامہ اور دیگر جگہوں سے تھا جن کو گاڑیوں کے ذریعے اپنے اپنے مقامات تک پہنچایا گیا ۔ اس موقعے پر کورنٹائن سے نکلنے والے افراد نے انتظامیہ اور طبی عملہ کی کافی سراہناکرتے ہوئے کہا کہ ان کو بہتر طریقے سے رکھا گیا اور ہر طرح کی مدد کی گئی جبکہ انہوںنے طبی عملہ کی بھی سخت تعریف کرتے ہوئے ان کا رویہ کافی ہمدردانہ رہا ۔ دریں اثناء ڈی سی اننت ناگ اور ایس ایس پی اننت ناگ نے اس موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باہر کی ریاستوں سے جو بھی لوگ واپس آرہے ہیں انہیں انتظامیہ اور طبی عملہ سے تعاون کرنا چاہئے اور اپنی طبی جانچ کیلئے اپنے آپ کو طبی مرکز میں پیش کرنا چاہئے تاکہ وہ اور ان کا اہلخانہ اس موذی مرض سے بچ سکیں ۔ انہوںنے گذشتہ واقعہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ چوری چھپے آرہے تھے اور دیکھے کیا ہوا۔ اسلئے جو بھی باہر سے واپس آئے طبی مرکز میں جاکر اپنا جانچ کرانے کے بعد ہی اپنے گھر جائیں ۔

Comments are closed.