سرینگر 3/ اپریل : کورونا وائرس کے پیش نظر وادی میں لاک ڈاون کی خلاف ورزیاں جاری ہے جبکہ پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلا وسے بچنے کے لئے لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر اب تک آٹھ سو کے قریب افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 500 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق کے مطابق وادی کشمیر کیں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کی خلاف ورزیاں جاری ہے۔کے این ٹی نامہ نگار کے مطابق وادی کے شہر ودیہات میں اکثر لوگ بینکوں اور دیگر پبلک مقامات پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔اگر چہ پولیس نے اہم شاہراوں اور دیگر رابطہ سڑکوں پر خار دار تار پچھاکر انہیں سیل کردیا تاہم دیہاتوں اور دیگر گنجان قصبوں میں لوگوں کے بڑی ٹولیوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔دریں اثنا سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 150دکانوں اور 5500کے قریب گاڑیوں کو سیل کردیا ہے کے این ٹی کے مطابق سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ انہوں عوام کے تعاون سے ابھی تک 1200سے زائد مشتبہ افراد کا پتہ لگایا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کورنا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ زیادہ تر گرفتار افراد کو بعد میں رہا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کے پیش نظر سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جا ئے گا۔کے این ٹی کے مطابق سفری تاریخ چھپانے سے گریز کیا جائے۔ سفری تاریخ چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس اور انتظامیہ نے ضروری اشیا لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کی پہل کی ہے۔انتظامیہ کے مطابق پورے ضلع میں تین سو والنٹیئر موجود ہیں جو لوگوں کے گھروں تک سامان پہنچائیں گے۔ یہ پہل ‘یونائٹیڈ کٹھوعہ’ کے تحت کی گئی ہے۔واضع رہے کہ گذشتہ روز ضروری اشیا گھر پر مہیا ہوں گیکٹھوعہ پولیس ہیڈکوارٹر پر ضلع ترقیاتی کمشنر اوم پرکاش اور ایس ایس پی شیلیندر مشرا نے کہا کہ لوگ دیے گئے نمبر پر کال کر سکتے ہیں اور پھر ان کے دروازے پر سامان پہنچایا جائے گا۔ بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 روز کا لاک ڈان کیا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.