لاک ڈائون کے چلتے چوری چھپنے گھر پہنچنا موت کا باعث بنا

بانہال میں تین شہری برفانی تودے کی زد میں آکر لقمہ اجل ، ایک شدید زخمی

سرینگر/یکم اپریل : سرینگر جموں شاہراہ پر بدھ کے روز اس وقت المناک واقعہ پیش آیا جب لاک ڈائون اور بندشوں سے بچ کر گھر پہنچنے کی کوشش میں چار افراد برف کے نیچے زندہ دفن ہوئے جن میں ایک سے کو بچا لیا جبکہ تین لقمہ اجل بن گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے پھیلائو کے چلتے مکمل لاک ڈائون اور سخت ترین بندشوں سے جہاں آبادی گھروں میں ہی محصور ہے وہیں جموں کے بانہال ضلع سے تعلق رکھنے والے سات افراد نے بندشوں سے بچ کر گھر پہنچنے کیلئے پہاڑی راستوں کو سہارا لیا تھا جوان کی موت کا باعث بنا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رام بن سے بانہال پہنچنے کیلئے بانہال کے سات افراد نے پہاڑی راستہ اختیار کیا تاہم سات میں سے چار گزشتہ شام اچانک برفانی تودے کی زد میں آئے جس کے نتیجے میں تین افراد کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا اور دیگر تین افراد صیح سلامت گھر پہنچ گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ہر قسم کی آمد ورفت روکنے اور سرکاری لاک ڈاون کو نافذ کرنے کیلئے رام بن پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں بانہال کے ہنجہال سے تعلق رکھنے والے سات مزدور جوہرٹنل کے مقام پر گزشتہ دنوں سے خوار ہو رہے تھے۔ ان میں سے تین مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس سے بچنے کے لئے اننت ناگ کے کپرن حالسٹار پہاڑی سے بانہال کی طرف آرہے تھے کہ پہاڑی سے پھسل کر ہنچہال کے نالے میں گر شدید زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں غلام محمدولد عبدالرحمان، ریاض احمدولد محمد رمضان بہورو،پرویز احمد ولد عبدالجمید بہورہ ،زبیر احمد (17)ولد محمد شفیع ساکنان ہنجہال تحصیل بانہال ضلع رام بن شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مزید تین افراد گھر پہنچ گئے ہے جبکہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed.