گاندربل میں منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز، منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد

سرینگر/30مارچ: گاندربل پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کرلیا۔سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر گاندربل پولیس نے ایس ایس پی گاندربل جناب محمد خلیل پسوال کی ہدایات پر ایس ایچ او صفاپورہ کی قیادت میں ایک منشیات فروش کو روک کر تلاشی لی ۔ دوران تلاشی مذکورہ منشیات فروش کے قبضے سے 20 بوتلیں کوڈین فاسفیٹ ، 210 سوپاسمو پارزگان کپسول برآمد کرکے ضبط کی ۔ جس کی شناخت محمد ایوب پرے ساکن صفاپورہ کے بطور ہوئی ہے پولیس نے اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹشین صفاپورہ منتقل کیا اور اس کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر11/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔اس مہینے میں تھانہ پولیس کی یہ تیسری کاروائی ہے جس میں کئی منشیات فروش گرفتارکئے گئے جوکہ جوان نسل کو منشیات کی لعت میں پھنسانے کو بھر پور کوشش کررہے ہیں البتہ پولیس کی جانب سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔اس بدعت میں جو بھی افراد ملوث پایا جائے گا اس کو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.