رہمو نالے سے عدم شناخت نوجوان کی پُر اسر ا ر حالت میں نعش برآمد

سرینگر/30مارچ: رہمو پلوامہ علاقے سے عدم شناخت نعش بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس نے رہمو علاقے میں نالے سے عدم شناخت نعش بر آمد کر لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کا یک اطلاع ملی تھی کہ فراسی پورہ رہمو علاقے میں ندی کے کنارے پر ایک نعش موجود ہے جس کے بعد پولیس ٹیم نے جائے واقع پر جاکر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اپنی تحویل میں لیا ۔ پولیس کے مطابق نعش کو پر اسرار حالت میں بر آمد کر لیا گیا تاہم فوری طور پر اس کی پہنچان نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.