محکمہ زراعت کشمیرنے کوویڈ 19 فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ بطور عطیہ کرے گی

مشکل کی اس گھڑی میں ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آگے آئیں /ناظم زراعت

سرینگر29 //مارچ: محکمہ زراعت کشمیر نے آج محکمہ کے تمام ملازمین کی ایک دن کی تنخوا ہ بشمول (گزیٹیڈو نان گزیٹیڈ) کووڈ- 19 امدادی فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ ناظم زراعت کشمیر الطاف اعجاز اندرابی نے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران کیا جس میں واٹس ایپ کے ذریعے تمام جوائنٹ ڈائریکٹرز ، چیف ایگریکلچر افسران ، ڈویڑنل سطح کے افسران اور محکمہ کے مختلف ملازمین یونینوں کے نمائندوں کو لنک کیا گیاتھا. اس موقع پرناظم زراعت نے افسران کو آگاہ کیا کہ حکومت کی طرف سے بنائے گئے فلاحی فنڈ کے لئے ایک علامتی اشارے کے طور پر شراکت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت کے ذریعہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختص کئے جانے والے منصوبے کا حصہ بن سکے۔ اندرابی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یہ ہر فرد کی انتہائی ذمہ داری ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ (COVID 19) کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے خلاف جنگ میں قوم کی مدد کرے۔یو پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر نے محکمہ کے تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسٹربورسنگ افسران کو ہدایت کی کہ مارچ کے مہینے میں ملازمین کی تنخواہ سے ایک دن کی تنخواہ کٹوتی کریں تاکہ جو رقم جمع کی جائے گی وہ کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بنائے گئے سرکاری اکاو¿نٹ میں جمع کی جائے.

Comments are closed.