سرینگر/29مارچ/سی این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ کے کوئل علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول دیکھنے کو ملا جب محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو زندہ پکڑ کر اسکو وائلڈ لائف سنیچری منتقل کیا ۔ خیال رہے کہ خونخوار تیندوے نے گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں ہڑ بونگ مچا رکھی تھی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے پلوامہ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ کے کوئل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں خونخوار تیندوے نے ہڑ بونگ مچا رکھی تھی جس دوران انہوں نے درجنوں مویشوں کو ہلاک کر دیا تھا ۔ علاقے میں تندوئے کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے میں خصوصی آپریشن عمل میں لایا اور اتوار کی صبح انہیں اس وقت کامیابی ملی جب تیندا ان کے بچھائے ہوئے جھال میں پھنس گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف گزشتہ ایک ہفتے سے تیندوے کو پکڑنے کیلئے کوششوں میںمصروف تھے ۔ ڈویژنل فارسٹ افسر سہیل احمد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تندوے نے علاقے میں کئی مویشوں پر حملہ کرکے ان کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد محکمہ نے تیندوے کو پکڑنے کیلئے علاقے میں جھال بچھایا اور انہیں اس میں کامیابی ملی ۔ انہوں نے بتایا کہ تیندوے کو وائلڈ لایف سنیچری منتقل کیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.