دنیا بھر میں کوروناوائر کا قہر جاری یہود بھی زدمیں، اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 3,460 پہنچ گئی ،12 ہلاکتیں

سرینگر/29مارچ: اسرائیل میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,460 ہوگئی ہے جبکہ 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’’پہلے سنیچر کو صبح نو بجے یہ رپورٹ آئی تھی کہ کووڈ۔19سے متاثرین کی تعداد 3,035 ہے اور پچاس لوگوں کی حالت سنگین ہے، 89 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 1,828 کا گھروں میں ہی علاج کیا جارہا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق اسرائیل میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,460 ہوگئی ہے جبکہ 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’’پہلے سنیچر کو صبح نو بجے یہ رپورٹ آئی تھی کہ کووڈ۔19سے متاثرین کی تعداد 3,035 ہے اور پچاس لوگوں کی حالت سنگین ہے، 89 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 1,828 کا گھروں میں ہی علاج کیا جارہا ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ تقریبا 6,000 لوگوں کو روانہ ٹسٹ کیا جارہا ہے، آنے والے ہفتہ میں دس ہزار اور دو ہفتوں میں تیس ہزار تک روازانہ ٹسٹ کیا جائے گا۔جان ہوپکنس یونیورسٹی کے مطابق ’’عالمی صحت تنظیم نے کووڈ۔19 کو 11 مارچ کو وبا قرار دیا تھا۔ اس تاریخ سے لے کر اب تک 598,000 لوگ پوری دنیا میں اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 27,000 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔وہیں، انڈونیشیا میں ہفتے تک تقریباً 100سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق سبھی معاملوں کے سرکاری ترجمان اچمد یورینٹو کے مطابق ملک میں اب تک اس بیماری سے 102لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور تقریباً 1155 لوگوں کے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ملک کے دارالحکومت جکارتہ میں سب سے زیادہ 62لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد سب سے زیادہ مغربی جاوا متاثر ہوا ہے۔حکومت نے کورونا کے مشتبہ کو نگرانی میں رکھنے کے لئے 2018میں ایشیائی کھیلوں کے دوران سینٹرل جکارتہ میں بنائے گئے اپارٹمنٹ ٹاورس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments are closed.