کورونا وائرس: خاتون کو آئی چھینک؛ دوکاندار نے پھینک دئیے 26 لاکھ روپئے کے کھانے کے سامان
سرینگر/29مارچ: کورونا وائرس کا خوف ساری دنیا میں چھایا ہوا ہے۔ خاص طور پر امریکہ میں تو دن بدن صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ یہاں اموات کی تعداد پہلے ہی ایک ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ ادھر ، پینسلوانیا سے ایک حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کے ایک گروسری اسٹور میں 35 ہزار ڈالر یعینی تقریبا 26 لاکھ مالیت کے کھانے کا سامان پھینک دیا گیا۔ اس کی وجہ عورت کی چھینک تھی۔کہا جارہا ہے کہ اس خاتون نے دکان میں کھانے کے سامان والے حصے پر چھینک دیا تھا۔ لہذا دکاندار نے تمام سامان پھینک دیا۔ سی این این کے مطابق ، دکاندار کو اس بات کا ڈر تھا کہ یہ عورت کورونا وائرس کی پازیٹیو تو نہیں تھی۔دوکاندار کے مطابق، اس عورت نے اسٹور میں گھستے ہی چھینک مارنی شروع کردی تھی۔ اس نے اسٹور میں سامنے رکھے بیکری کے سامان اور گوشت پر چھینکنا شروع کر دیا۔ فورا اسٹور مالک نے سارے سامان پھینک ڈالے۔ پولیس کو بلایا گیا اور خاتون کو حراست میں بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق ، خاتون نے جان بوجھ کر ایسا کیا تھا۔ اب اس خاتون کے خلاف فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ، خاتون کورونا وائرس کی پازیٹیو نہیں تھیں۔ لیکن پولیس نے کہا ہے کہ جلد ہی اس کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
Comments are closed.