دونوں جانب جدید ہتھیاروں کا استعمال، بھارت نے پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کالگایا الزام
سرینگر/29مارچ/سی این آئی// ایک طرف ہندوپاک کے ساتھ ساتھ دنیا کوروناوائرس سے لڑ رہے ہیں دوسری طرف ہندوپاک سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے مابین کشیدگی جاری ہے اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر ضلع پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی افواج کے مابین شدید گولہ باری کا تبادلہ ہواجس کی وجہ سے سرحدی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بلااشتعال گولہ باری کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایک طرف جہاںدنیا بھر کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور پاکستان بھی کورروناوائرس سے نمٹنے کیلئے لاک ڈاون کے دن گزار رہے ہیں اور اس وبائی وائرس سے ہر طرح پر لڑرہے ہیں تاہم دوسری طرف ہندوپاک سرحدوں پر کشیدگی برابر جاری ہے ۔ اتوار کو ایک بار پھر دونوں افواج نے بندوقوں کے دہانے کھولے ۔ صوبہ جموں کے کیرنی سیکٹر میں آج صبح پاکستانی فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے جدیدترین ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ دفاعی ذرائع نے اس حوالے سے کہا کہ اتوارکوپاکستانی فوج نے بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بناکر جدید ترین ہتھیاروں سے گولہ باری کی تاہم بھارتی فوج نے بھی پاکستانی بلا اشتعال گولہ باری کا بھر پور جواب دیا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایک ایک گولہ کا جواب دیا جائے گا ۔ دفاعی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی فوج کو بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید تلخیوں کے بیچ دونوں جانب سرحدوں پر تنائو بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ادھر بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری کابھر پور جواب دیا جارہا ہے اور فوج پاکستانی چوکیوںکو نشانہ بنارہے ہیں تاہم دونوں جانب فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.