رعناواری اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر نوکری سے برطرف

دوسرے ڈاکٹر کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے

سرینگر28 //مارچ//یو پی آئی // محکمہ صحت نے رعناواری اسپتال میں تعینات دو ڈاکٹروں کے خلاف کارروئی کرکے ایک کو نوکری سے برطرف کیا جبکہ دوسرے کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق رعناواری اسپتال میں تعینات ڈاکٹر ماریا جیلانی کو نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلسل غیر حاضر رہنے کی پادائش میں انتظامیہ نے ڈاکٹر کو نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ نے مذکورہ خاتون ڈاکٹر کو بار بار آگاہ کیا کہ وہ ڈیوٹی پر حاضر ہو تاہم اُس نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جس کے بعد اُس کے خلاف کارروائی کرنی پڑی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے اور ایک خاتون ڈاکٹر ڈاکٹر سفینہ گل کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر بھی پچھلے کئی دنوں سے ڈیوٹی جوائن نہیں کر رہی ہیں جس کے خلاف اُس کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔

Comments are closed.