گلوبل انوویشن ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے وادی کشمیر کے ضرورتمندوں میں اشیاءتقسیم کی جارہی ہیں
سرینگر28 //مارچ//یو پی آئی // گلوبل انوویشن ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے وادی کشمیر کے ضرورتمندوں میں کھانے پینے کی اشیاءاور دوسری اشیاءفراہم کی جارہی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے کورنا وائرس کے پیش نظر وادی کشمیر میں غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبوں میں کھانے پینے کی اشیاءاور دوسری ضروریاتِ زندگی کی چیزیں فراہم کرنے کی خاطر گلوبل انوویشن ایجوکیشن ٹرسٹ نے مہم شروع کی ہے۔ ٹرسٹ کے سربراہ سہیل احمد خان نے بتایا کہ ہمارے والنٹر دن رات لوگوں تک پہنچ کر اُن میں ضروریات زندگی کی چیزیں تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چونکہ کورنا وائرس کے باعث پوری وادی میں لاک ڈاون ہے اس صورت میں غریبوں کی مدد کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے کسی سے ڈونیشن کی ضرورت نہیں بلکہ ہم اُن لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں جنہیں ہمار ی ضرورت ہے۔ٹرسٹ کے سربراہ نے کہاکہ ضرورتمند ہمارے دفتر واقع ایکسچینج روڑ کے ساتھ بھی رابط قائم کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.