سرکاری حکم کی خلاف ورزی کے خلاف کرہ نگر میں ریستورنٹ مقفل

سرینگر/ 18مارچ / کے این ٹی / کورونا وائرس کے پھیلاو پر احتیاطی اقدام کے تحت اٹھائے گئے فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب سرینگر کے کرہ نگر میں قائم ایک ریسٹورنٹ کو انتظامیہ نے مقفل کردیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق سرینگر کی انتظامیہ نے عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے ایک روز قبل ضلع کے تمام ریسٹورنٹ کو احتیاطی طور تاحکم ثانی بند رہنے کے احکامات صادر کردئے ہیں۔اس دوران انتظامیہ نے آج ایک خصوصی چیکنگ سکارڈ تشکیل دیکر مختلف جگہوں پر چھاپے مارے۔جس دوران کرہ نگر میں قائم ایک ریسٹورنٹ "صحرا خانہکو ضلعی انتظامیہ سرینگر نے حکم ادھولی کے مرتکب پاکر سیل کردیا ہے۔ایک سرکاری عہدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سری نگر میں لوگوں کے زبردست اجتماع کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے تحت تمام ریستوران ، عوامی سیروتفری مقامات وغیرہ پر تاحکم ثانی بند رہنے کے واضح ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔(کے این ٹی)

Comments are closed.