کپوارہ کے جنگلات میں ہولناک آگ کے شعلے بلند، سوشل فارسٹری کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچا

کپوارہ 18 مارچ : شمالی ضلع کپواڑہ کے آوورہ جنگلات میں آگ کی ایک پراسرا مگر ہولناک واردات میں وہاں قائم سوشل فارسٹری کے ایک بڑے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔سرکاری ذرائع نے کشمیر نیوز ٹسٹ کو بتایا کہ آوورہ کپوارہ میں سوشل فاریسٹ ایریا میں منگل کی رات دیر گئے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس سے فارسٹری کا ایک وسعی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔اس دوران آگ پر قابو پانے کیلئے فائر اور ایمرجنسی کے علاوہ ملازمین اور مقامی لوگوں نیزبردست کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنگل میں آگ لگانا عام واقعہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کے ملازمین اور عام شہریوں کے فوری ردعمل کی وجہ سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

Comments are closed.