پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹر میں شدید گولہ باری

سرینگر/18نومبر/سی این آئی// ہندوپاک افواج نے بدھ کو پونچھ میں واقع کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گولیوں اور مارٹروں سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ ادھر آر پار گولہ باری کے نتیجے میں دہشت کی وجہ سے کئی کنبوں نے نقل مکانی شروع کی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹر بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں دونو ں جانب جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ گولہ باری کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے پونچھ میں آج صبح ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں افواج کے مابین فائرنگ کا واقعہ شاہ پور اور کیرنی سیکٹر علاقوں میں آج صبح پیش آیا۔ذرائع نے کہا کہ طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔آر پار شدید گولہ باری کے خوف سے شاہپور اور دیگر جگہوں سے کئی کنبوں نے ہجرت کرنی شروع کردی ہے ۔ادھر بھارتی فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔

Comments are closed.