کاکا پورہ پلوامہ میں فورسز محاصرے کے دوران گولیاں کی آواز سے سنسنی

ترال اور کولگام میں جنگجوئوں کی کمین گاہیں تباہ ،اسلحہ اور دیگر سامان بر آمد

سرینگر/18نومبر/: جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ میں بدھ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب فورسز محاصرے کے دوران گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی ۔ ادھر ترال اور کولگام علاقوں میں فوج وفورسز نے جنگجوئوں کی کمین گاہ کو تباہ کرکے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کے ماطبق جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد بدھ کی صبح فوج ، فورسز اور ایس او جی نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے للہار کاکا پورہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاعات ملنے پر فوج کے 50 آر آر پولیس، سی ار پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی عمل میں لائی گئی تاہم علاقے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی علاقے میں کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد علاقہ کا محاصرہ ختم کیا گیا ،ا دھر بدھ کے روز دوپہر کو پولیس اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا گیاجہاں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔جبکہ کولگام کے اکہال علاقے سے بھی موصولہ اطلاعات کے مطابق فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران کھیتوں سے جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ کی جہاں سے کچھ کھانے پینے کا سامان بر آمدکر لیا گیا ہے ۔

Comments are closed.