کووڈ 19نے فوج میں دی دستک ، ایک فوجی متاثر،کل تعداد 8،مزید 34زیر طبی نگرانی
کروناوائرس میں مبتلاء لہہ کے فوجی اہلکار کو طبی نگہداش میں رکھا گیا
سرینگر/18نومبر: اب ہندوستانی فوج میں بھی کرونا وائرس نے دستک دی ہے۔یوٹی لداخ کے فوجی اہلکار میں ہوئی کووڈ۔19 کی تصدیق فوج کے ذرائع نے بدھ کو کہا کہ لیہہ میں ایک 34 سالہ فوجی کا مثبت کیس پایا گیا۔ مسلح افواج میں یہ پہلا کووڈ۔ 19 معاملہ ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق دنیا بھر میں بھر میں بڑھتے کرونا وائرس کے معاملوں کے بیچ خبر ہے کہ ہندوستانی فوج کے جوان میں بھی کووڈ۔ 19 کی تصدیق کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ حال ہی میں جوان کے والد نے ایران کا سفر کیا تھا۔ بتایا گیا کہ لداخ اسکاوٹ کے جوان میں کورونا وائرس کی علامت دیکھے جانے کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی جو مثبت آئی۔ جوان کو جہاں اسپتال بھیج دیا گیا ہے وہیں اس کی بہن اور اہلیہ کو بھی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔فوج کے ذرائع نے بدھ کو کہا کہ لیہہ میں ایک 34 سالہ فوجی کا مثبت کیس پایا گیا۔ مسلح افواج میں یہ پہلا کووڈ۔ 19 معاملہ ہے۔ لیہہ کے چوہوٹ گاوں کا رہنے والا یہ جوان اپنے والد کے رابطہ میں آیا جو پہلے سے ہی انفیکشن کا شکار ہو چکے تھے۔ ان کے والد 20 فروری کو ائیر انڈیا کی فلائٹ سے ایران سے لوٹے تھے اور 29 فروری سے لداخ ہارٹ فاونڈیشن میں آئسولیشن میں ہیں۔جوان 25 فروری سے چھٹی پر تھا اور دو مارچ کو پھر سے ڈیوٹی پر لوٹا۔ ذرائع نے بتایا کہ 16 مارچ کو ان کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ سونم نوربو میموریل اسپتال میں فوجی کو آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ ایس این ایم ہارٹ فاونڈیشن میں ان کی بہن، اہلیہ اور دو بچے بھی ہیں۔یاد رہے کہ لداخ میں کروناوائرس کے اب تک 8معاملات سامنے آئے ہیںآج دو مزید کیس سامنے آئے ہیں جن کا ایک رشتہ دار پہلے ہی کروناوائرس سے متاثر پایا گیا اور اب اس شخص کی اہلیہ اور بچہ بھی اس سے متاثر پایا گیا ہے ۔ ادھرلہہ میں مزید دو مریضوں کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں اور اس طرح سے اب تک لہہ میں کوروناوائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 8پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران مزید 34مریضوں کے نمونے حاصل کئے جاچکے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لہہ میں آج دو مزید افراد کے کووڈ 19کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں اور اس طرح طرح سے لداخ خطے میں کوروناکے مریضوں کی تعداد8پہنچ گئی ہے ۔ اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے لداخ کمشنر سیکریٹر ی کے ترجمان رگزن سمپھل نے کہا کہ پہلے سے کوروناوئرس میں مبتلاء ایک شخص سجاد علی کا ٹسٹ کچھ روزپہلے مثبت آیا تھا اور ان کے کنبہ سے تعلق رکھنے والی ان کی اہلیہ اور اس کے بیٹے کا ٹسٹ اب مثبت آیا ہے ۔ جبکہ سجاد جن افراد سے پہلے ملے اور جن کے رابطے میں تھا ان سب کی تفصیلات جمع کی گئی ہے اور انہیں بھی قرنطینوں میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کے نمونوں کی جانچ کی جاسکے ۔
Comments are closed.