سرینگر/ 18مارچ:عالمی سطح پر مہلک کورونا وائرس کے پھیلاو کے بیچ بھارت میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 147 ہوگئی ہے۔جبکہ ابھی تک اس مہلک مرض میں مبتلا تین بھارتی شہریوں کی موت بھی واقعہ ہوئی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق بھارت میں مہلک کووڈ-19سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 147ہو گئی ہے۔ادھرمرکزی وزارت صحت کا کہنا ہیکہ ملک میں کورونا کے اب تک 147 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 122 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 25غیر ملکی شہری ہیں۔مرکزی وزرات صحت کا یہ بھی کہنا ہے اس مہلک وائرس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد تین پوگئی ہے واضع رہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک عالمی سطح کے 150- سے زائد ممالک اچکے ہیں۔ہندوستان میں اب تک 147 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔عالمی ادارہ صحت ولڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر اسے عالمی وباقرار دے دیا ہے۔دریں اثنا اس مہلک وائرس سے پوری دنیا میں لاک ڈاون کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.