جے کے بینک کے سابق جنرل منیجر او این کھجوریہ کے انتقال پر چیئرمین کا اظہار تعزیت

سرینگر / 17مارچ: جموں و کشمیر بینک کی طرف سے آج بینک کے سابق جنرل منیجر او این کھجوریہ کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر نے کی۔ بینک کے کارپوریٹ آفس پر بلائے گئے اس تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی بینک کے تئیں اُنکی اعلیٰ خدمات کو کافی سراہا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ مرحوم نے تقریباً تین دہائیوں تک بینک میں اپنی اعلیٰ خدمات انجام دیں اور 1996-97میں وہ بحیثیت جنرل منیجر بینک سے ریٹائر ہوئے ۔ چیئرمین نے کہا کہ میں جے کے بینک فیملی کی جانب سے لواحقین کو اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

Comments are closed.