سرینگر/17مارچ : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ اور مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ آر پار سماعت شکن دھماکوں کے نتیجے میں سرحدی آبادی اپنے گھروں میں سم کے رہ گئی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوپاک افواج کے مابین سرحدی کشیدگی میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے اور آئے روز سرحدوں پر ایک دوسرے کے ٹھکانو ں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جاتی ہے اس دوران آج تازہ واقعے میں پونچھ کے منکوٹ اور مینڈھر سیکٹر میں آر پار شدید گولہ باری ہوئی۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پونچھ کے منکوٹ اور مینڈھر سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے منگل کی صبح قریب چھ بجے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور گولہ باری شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج موثر جوابی کارروائی کررہی ہے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ دو نوں ممالک کے درمیان سال 1999 کے تنازعے کے بعد سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوصف طرفین کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ اب ایک معمول بن گیا ہے۔طرفین کے درمیان نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کو بے تحاشا جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔(سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.