بارہمولہ کے فوجی کیمپ میں تعینات اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر/ 16مارچ : شمالی کشمیر کےضلع بارہمولہ ایک فوجی کیمپ میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک فوجی جوان کی موت ہوگئی ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے ایک فوجی کیمپ میں تعینات اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔سرکاری عہدار کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت اومجیت سنگھ (JC-45231)کے بطور ہوئی ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ فوجی اہلکار نے دل کے مرض کی شکایت کی تھی جس کے فورا بعد اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ادھر پولیس نے اس سلسلے میں مزید تفتیش کے لئے کیس درج کرلیا ہے

Comments are closed.