سرحدوں پر کشیدگی اور تناﺅ کا ماحول جاری

ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری

سرینگر/16مارچ: سرحدی کشیدگی کے بیچ سوموار کو مسلسل تیسرے روز بھی ہندوپاک افواج کے مابین آر پار گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں درجنوں رہائشی ڈھانچے تباہ ہوگئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین گولہ باری اور شلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر کئی سیکٹروں میں بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔آر پار گولہ باری اور شنلنگ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔مقامی ذرائع نے کہا کہ کراس فائرنگ صبح ساڑھے دس بجے سے جاری ہے جس کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقے میں بھی گر گئے ہیں۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یہاں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا جواب بھارتی افواج کی طرف سے دیا جارہا ہے۔دفاعی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے نوشہرا ، راجوری اور پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔ تازہ فائرنگ کے نتیجے میں سرحدوں پر تناﺅ اور خوف و دہشت کا ماحل بنا ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سے ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوئی اور دونوں جانب فضائی حملے بھی ہوئے تاہم فضائی حملے بند ہونے کے بعد بھی دونوں ممالک کے مابین لگنی والی سرحدوں اور حد متارکہ پر گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک کئی انسانی جانوں کا بھی زیاں ہوا ہے ۔

Comments are closed.