کنگن سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان اہسپتال میں دم توڑ بیٹھا

کنگن/14مارچ: کنگن روڈ حادثے میں زخمی ہونے والا ایک نوجوان سرینگر کے اسکمز میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توبیٹھا۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میںجمعہ کے روز کنگن کے علاقے وانگاتھ کے مقام پر ہوئے ایک حادثہ میں
کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے دو کو نازک حالت میں اسکمز میں بھرتی کیا گیا تھا۔یہ افراد اس وقت زخمی ہوئے تھے جب وانگاتھ سے کنگن جا رہی ایک ٹاٹا موبائل گاڑیJKO7-4377 اچانک الٹ گئی۔ اسپتال ذرائع نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک نوجوان جس کی شناخت محمد اسلم جارا ولد سراج الدین جارا کے نام کے بطور ہوئی کی موت واقع ہوئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک اور شخص کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

Comments are closed.