سرینگر/ 14 مارچ/ کے این ٹی / سی بی آئی نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے سابق وزیر عبدالرحیم راتھر کے بیٹے ہلال راتھر کے خلاف177 کروڑ روپئے کے بینک فراڈ گھوٹالے کے الزام میں چارج شیٹ دائر کی۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق سی بی آئی نے جموں و کشمیر بینک نیو یونیورسٹی کیمپس برانچ کے اس وقت کے برانچ سربراہ اقبال سنگھ اور ارون کپور کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔کے این ٹی کے مطابق سی بی آئی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے،اس سے قبل یو ٹی کے اینٹی کرپشن بیورو نے تحقیقات کی تھیں، کیونکہ سی بی آئی نے جموں و کشمیر کے مرکزی (یوٹی) کی درخواست پر 4 مارچ کو ایف آئی آر درج کی تھی۔سی بی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ ہلال راتھر نے بینک کے اس وقت کے عہدیداروں کے ساتھ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 177. 68 کروڑ روپئے کے قرض حاصل کرنے کے لئے مجرمانہ سازش کی تھی۔سی بی آئی کے ایک ترجمان نے کہا ، "فلیٹ کی تعمیر کے لئے منظور کردہ قرضوں کو مبینہ طور پر اپنے ملازمین کے بینک کھاتوں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں اپنی طرچ موڑ دیا گیا تھا اور ان کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔جبکہ ملزموں نے جعلی سرٹیفکیٹ اور بل بینک میں جمع کروائے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.