پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر ہمیشہ سرفہرست رہے گا /پاکستان
رینگر/14مارچ: پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر اْصولی موقف میں تبدیلی کے تاثر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائی جاتی رہے گی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کی دارلحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب کے حاشیہ پر بولتے ہوئے پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان اور ہندوستان میں مذاکرات ہوئے تو مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں شامل رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی۔عائشہ کا کہنا تھا کہ کھیل، ثقافت اور مذہبی سیاحت پاکستان اور ہندوستان کی عوام کے درمیان روابط کے فروغ کا باعث ہیں،انہوںنے کہا کہ بھارت پاکستان پر الزام کے بجائے حقیقت کا مشاہدہ کرے اور پاکستان کی سرزمین میں دہشت گردی کو بند کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے سے ہی بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے اور رشتوںکو استوار کرنے کیلئے بھارت کو پہل کرنے ہو گئی ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سرحد وں کی خلاف ورزی پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے اور اس سلسلے کو بند نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہونگے ۔.پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں سے اسلامی دنیا کو درپیش دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.