سرینگر /11مارچ: بھارت اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلا واور حفاظتی اقدامات کے باعث امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کا دورہ پاکستان اور بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے بتایا کہ وزیر دفاع مارک ایسپر کا اگلے ہفتے شروع ہونے والا جنوبی اور وسطی ایشیا کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔پیٹاگون نے مزید کہا کہ امریکی وزیردفاع کا دورہ کورونا وائرس کے پھیلا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔مانیٹرنگ کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کو 16 سے 20 مارچ تک پاکستان، بھارت اور ازبکستان کا دورہ کرنا تھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.