سرینگر10 فروری//یو پی آئی // فوج اور پولیس نے مشترکہ طورپر ٹنگڈار میں رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران 3کلو سے زائد ممنوعہ نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور فوج نے مشترکہ طورپر ٹنگڈار میں آپریشن چلایا جس دوران منشیات کی ایک بڑی کھیپ کو تحویل میں لے لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق نائب تحصیلدار کی موجودگی میں سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں زمین کے نیچے چھپائی گئی ممنوعہ نشیلی اشیاءکو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نشیلی اشیاءاس طرف پہنچائی جارہی ہیں تاہم فوج عوام کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کو ناکام بنا کر رہی دم لیں گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.