سانبہ میں پٹھانکوٹ شاہراہ پر حادثہ ، 12مسافر زخمی ، چار کی حالت نازک

سرینگر10 فروری: سانبہ میں جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر بس اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر کے باعث ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق گگوال سانبہ میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آرہی ایک مسافر بردار گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بارہ مسافر خون میں لت پت ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ سے وابستہ آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے چار کی حالت نازک قرار دے کر اُنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

Comments are closed.