اب رکن پارلیمان کے بیٹے ہلال اکبر لون پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

گزشتہ ایک ہفتے میں سات سرکردہ سیاسی رہنماوں پر پی ایس اے کا اطلاق

سرینگر/10فروری: عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی مفتی سمیت دیگر لیڈران پر پی ایس اے عائد کرنے کے بعد سوموار کو جموںکشمیر کے نیشنل کانفرنس سنیئر رہنما اور رکن پارلیمان محمد اکبر لون کے فرزند حلال اکبر لون پر نتطامیہ نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے)عائد کیا ۔سی این آئی کے مطابق جموںکشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد گرفتار کئے گئے لیڈران پر پی ایس اے عائد کرنے کا سلسلہ جاری رہے جس کے تحت سوموار کو ممبر پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر محمد اکبر لون کے بیٹے ہلال اکبرلون پر پی ایس اے عائد کیا گیا ۔ ہلال لون گزشتہ چھ ماہ سے سرینگر کے ایم ایل اے ہوسٹل میں نظر بند تھے اور سوموار کو انتظامیہ نے ان پر پی ایس اے عائد کیا ہے۔گزشتہ ایک ہفتے میں کئی سرکردہ سیاسی رہنماوں پر پی ایس اے عائد کیا گیا ہے جن میں سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی اور عمر عبدللہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر اور پی ڈی پی کے سینئر رہنما سرتاج مدنی پر بھی پی ایس اے عائد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ان لیڈران کی گرفتاری جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے ساتھ ہی عمل میں لائی گئی تھی اور انہیں سرینگر کے ایم ایل اے ہوسٹل سرینگر میں بند رکھا گیا تھا ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.