منوج سنہا نے سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
سری نگر، 10 مئی
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے راجوری میں پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا اور دیگر افراد کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، پاکستان کی طرف سے بلا اشتعال گولہ باری سے ہونے والے انسانی جانوں کے زیاں سے صدمہ ہوا’۔انہوں نے کہا: ‘ ہم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری، ڈاکٹر راج کمار تھاپا سمیت بہادر شہریوں کو ڈیوٹی کے دوران کھو دیا ہے’۔
منوج سنہا نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی۔واضح رہے کہ راجوری میں ہفتے کی صبح پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا سمیت 3 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
Comments are closed.