کیا وہی پارٹی معتبر اور قوم پرست ہے جو بی جے پی کی اتحادی ہے؟ : التجا مفتی کا سوال

پہلے میرے والدہ سے اتحاد اور ستائش، اب سخت کاروائی کیوں؟

سرینگر/10فروری: جمو ں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر پی ایس عائد کرنے کے بعد ڈوئیزر میں الزامات پر مرکزی سرکار کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے سوال کیا کہ بی جے پی نے 2014 میں ان کی والدہ کے ساتھ اتحاد کیوں کیا تھا؟ اور وزیراعظم نریندر مودی نے سرعام ان کی تعریف کیوں کی تھی؟۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر پی ایس اے عائد کرنے کے بعد حکومتی ڈوزیئر میں ان کے خلاف علیحدگی پسندوں کے ساتھ کام کرنے، ملک کے خلاف بیانات دینے اور جماعت اسلامی جیسی تنظیموں کی حمایت کرنے کا الزام پر ان کی بیٹی نے مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محبوبہ مفتی کے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ان کی بیٹی التجا مفتی نے لکھا کہ حکومتی ڈوزیئر میں ان کی والدہ کو کسی کی نہ سننے والی اور سازشی کہا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے سوال کیا کہ بی جے پی نے 2014 میں ان کی والدہ کے ساتھ اتحاد کیوں کیا تھا؟ التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جھنڈے کے سبز رنگ پر حکومت کے اعتراض پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے حلیف نتیش کمار کے جنتا دل یونائیٹڈ کا جھنڈا سبز ہے اور فوج بھی اسی رنگ کی وردی پہنتی ہے۔ التجا نے سوال کیا کہ کیا وہی پارٹی معتبر اور قوم پرست ہے جو بی جے پی کی اتحادی ہے؟پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان اتحاد 2014 کے اسمبلی انتخابات کے بعد ہوا تھا اور جون 2018 میں ختم ہوا۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.