چلہ خرد میں کھلی دھوپ نکلنے سے احساس بہار ، اہلیان وادی کو راحت
آج سے موسمی صورتحال میں پھر تبدیلی کا امکان ، 13فروری تک برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر/10فروری: ددن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث چلہ خرد میں ہی احساس بہار کے بیچ وادی میں ایک بار پھر لوگوںکو برفباری اور بارشوں کا سامناکرنا پڑسکتا ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ وادی میں 11فروری سے 13فروری تک میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوںمیں برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق وادی میں ابتر موسمی صورتحال کے بیج جہاں گزشتہ ایک ہفتے سے وادی کشمیر میں موسم خوشگوار رہا اوردن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے لوگوں کی راحت سانس لی تھی تاہم دن بھردھوپ کھلی تاہم شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اپنی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں 11فروری کی صبح سے ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے اور شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برفباری ہوسکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثراندوز ہو رگئی ہے جس کے نتیجے میں موسمی صورتحال میں تبدیلی آ سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 11فروری سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جس دوران وادی کشمیر میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ خراب موسمی صورتحال وادی کشمیر میں 13فروری تک جا ری رہنے کا امکان ہے ۔ قابل امر ہے کہ وادی میں رواں موسم سرماء میں موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اب تک تقریبا8مرتبہ برفباری ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ موسم سرماء میں اس قدر برفباری ہونے کا یہ گذشتہ 60برسوں میں پہلا واقع ہے جب اس قدر لوگوں کو برفباری کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ رواں موسم نے تمام گذشتہ ریکارڈ توڑ کر لوگوں کی پریشانیوںمیں مزید اضافہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بدھ اور جمعرات کو ہوئی قہر انگیز برفباری کے نتیجے کم سے کم بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور درجنوں ماکانات بھاری برفباری کے نتیجے میں ڈہہ گئے ہیں ۔ جبکہ میوہ باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ سی این آئی ذرائع کے مطابق رواں موسم نے گذشتہ 60برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ اس حوالے سے کئی عمر رسیدہ افراد نے خبر رساںادارے کو بتایا ہے کہ رواں موسم میں جس قدر برفباری ہوئی ہے اس کے مثل آج سے تقریبا سٹھ برس پہلے وادی میں برفباری ہوئی ۔ انہوںنے کہا کہ ہفتے میں دو دو تین تین بار برفباری ہوئی اور اس طرح دہائیوں بعد ہوا ہے کہ ایک ہی ماہ میں کئی کئی بار برفباری ہوئی ۔
Comments are closed.