کشتواڑ میں آ ر ایس ایس کارکن کی ہلاکت ،این آئی اے نے کانگریس لیڈر کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا
سرینگر/10فروری: کشتواڑ میں جنگجویانہ حملے کے معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے جموں کشمیر پردیش کانگریس کے سنیئر لیڈر غلام محمد سروری کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ۔ سی این آئی کے مطابق این آئی اے نے سوموار کو سنیئر کانگریس لیڈر غلام محمد سروری کو کشتواڑ حملے میں پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ کشتواڑ میں آر ایس ایس لیڈر اور اس کے ذاتی محافظ کی ہلاکت کے علاوہ کشتواڑ میں عسکریت کے چار پیش آئے واقعات کی تحقیقات کو این آئی اے کو سونپ دی گئی تھی جبکہ ابتدائی تحقیقاتی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کانگریس لیڈر غلام محمد سروری کے بھائی کی بھی حزب کے ساتھ وابستگی تھی ۔ معروف انگریزی نیوز چینل انڈیا ٹو ڈے کے رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے سوموار کو کشتوا ڑ حملے کے معاملے میں کانگریس لیڈر کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ۔ تاہم تائی دم تحریر اس معاملے کی تمام صورتحال واضح نہیں ہو سکی ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.