ایڈیٹرس گلڈ کشمیر کی روہت کنسل سے سرینگر میں ملاقات ،میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل سے کیا آگاہ
اشتہارات کی تقسیم میں ہو رہی دھا ندلیوں اور اقرباء پروری کی نشاندہی کر نے کے لئے تیا ر //راجا محی الدین
سرینگر//کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کی ایک نما ئندہ وفد نے آج پرنسپل سیکر ٹری منصوبہ بندی و تر قی ،اسٹیٹس اور انفارمیشن روہت کنسل کے ساتھ بنکٹ ہال سر ینگر میں ایک میٹنگ کی جس دوران اخبارات سے جڑ ے متعدد مسائل زیر بحث لائے گئے ۔میٹنگ میں روہت کنسل نے ایڈیٹرس گلڈ کو اس بات کی یقین دہا نی کرائی کہ ان کے مسائل پر حکو مت ہمدردانہ غور کرے گی ۔کشمیر پریس سروس کے مطابق ایڈ یٹرس گلڈ کشمیر کی ایک نما ئندہ وفد نے جموں وکشمیر حکو مت میں منصوبہ بندی و تر قی ،اسٹیٹس اور انفارمیشن محکموں کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل کے ساتھ کل بنکٹ ہال سر ینگر میں ایک میٹنگ کی ۔میٹنگ کے دوران ایڈ یٹرس گلڈ نے وادی میں اخبارات کو در پیش مختلف مسائل و مشکلات ابھا رے اور اس سلسلے میں حکومت پر زور دیا کہ اخبارات کو در پیش مسائل و مشکلات کے ازالہ کے لئے فوری اقدامات کئے جا نے چاہئیں ۔ایڈیٹرس گلڈ نے میٹنگ کے دوران انٹر نیٹ لاک ڈائون پر گہری تشویش جتاتے ہوئے کہا کہ انٹر نیٹ کی عدم دستیا بی کی وجہ سے اخبارات زبر دست متا ثر ہو ئے ہیں کیونکہ اخبارات کا انٹر نیٹ پر انحصار کا فی زیا دہ ہے اور انٹر نیٹ کی عدم دستیا بی کے نتیجہ میں اخبار مالکان و ملازمین کو در در کی ٹھو کر یں کھا نا پڑ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکو مت نے اگر چہ حال ہی میں کچھ اداروں کا برا ڈ بینڈ انٹر نیٹ بحال کیا تاہم اس کی رفتار اس قدر دھیمی ہے کہ ایک معمولی سی فائل کو ڈائون لو ڈ یا اپلو ڈ کر نے میں گھنٹوں ضائع ہو جا تے ہیں ۔محکمہ ٔ اطلاعات کی جا نب سے اشتہا ری بلوں کی واگذاری کا مسئلہ اٹھاتے ہو ئے ایڈیٹرس گلڈ نے روہت کنسل کو بتایا کہ پچھلے کئی ما ہ سے اخبارات کی اشتہا ری بلیں واگذار نہیں کی جا چکی ہیں جس کے نتیجہ میں اخبار مالکان کو زبر دست ما لی مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے روہت کنسل کے سامنے یہ مطالبہ رکھا کہ اخبارات کی بلیں واگذار کر نے کے عمل میں معقولیت لائی جا نی چاہئے اور اس سلسلے میں حکو مت کو فوری اقدامات کر نے چاہئیں ۔کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے ممبر اور کے پی ایس میڈ یا گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راجا محی الدین نے میٹنگ کے دوران محکمہ ٔ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں ہو رہی مبینہ دھاندلیوں کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روز نامہ تعمیل ارشاد نے اس حوالے سے ایک whistle Blowerکی حیثیت سے ایک دو خبریں شائع کی تھیں تاہم محکمہ کی بد نظمی کو سدھا رنے کے بجا ئے وہاں پر تعینا ت ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر روز نامہ تعمیل ارشاد کے اشتہا رات دو بار رو ک دئے جس سے اخبار کو لاکھوں روپے کا مالی خسارہ ہو ا۔انہوں نے اس با ت کا مطا لبہ کیا کہ محکمہ میں اشتہا رات کی تقسیم میں ہو رہی مبینہ دھا ندلیوں کی تحقیقات کرائی جا نی چاہئے اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں ان گھپلوں اور دھا ندلیوں کی نشاندہی کر یں گے جو محکمہ میں کا فی عر صہ سے جا ری ہیں ۔اس دوران رو ہت کنسل نے کہا کہ تعمیری تنقید کر نا اخبا ر والوں کا حق ہے اور اس معاملہ پر کسی میڈیا ہائوس کے اشتہارات روک دینا ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے جس کی آئندہ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔محکمہ میں پچھلے ایک سال سے کسی جوائنٹ ڈائریکٹر کی تعینا تی نہ کئے جا نے پر ایڈیٹرس گلڈ نے تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ میں کسی جوائنٹ ڈائریکٹر کا نہ ہو نا بھی ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی وجہ سے اخبار مالکان کو بلیں واگذار کر نے میں کا فی دقتوںکاسامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ میں خالی پڑی جوائنٹ ڈائر یکٹر کی پو سٹ کو فوری طور پُر کیا جا نا چاہئے اور یہاں پر کسی ایماندار اور محنت و لگن سے کا م کر نے والے جوائنٹ ڈائریکٹر کو تعینا ت کیا جا نا چاہئے ۔میٹنگ کے آخر پر روہت کنسل نے ایڈ یٹر س گلڈ کو پندرہ روز کی مہلت ما نگتے ہو ئے کہا کہ پندرہ روز کے بعد وہ ایک با ر پھر ملینگے اور اس روز ایڈیٹرس گلڈ کی جا نب سے ابھا رے گئے نکا ت پر پھر بحث و تمحیص ہو گا ۔
Comments are closed.