سونیا، راہل، پرینکا اورمنموہن نے ووٹ ڈالے

نئی دہلی ، 8 فروری : دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو نئی دہلی اسمبلی حلقہ میں ووٹ ڈالے ۔ محترمہ گاندھی صبح نرمان بھون پولنگ اسٹیشن پر پہنچیں اور ووٹ ڈالا ۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی محترمہ واڈرا بھی تھیں ۔ محترمہ واڈرا نے اس موقع لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی تھی ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور اہلیہ گرشرن کور نے بھی اسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا ۔ مسٹر گاندھی نے اورنگ زیب لائین کے این پی سینئر اسکینڈری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا ۔ محترمہ واڈرا لودھی اسٹیٹ کے سردار پٹیل اسکول میں ووٹ ڈالنے کے لئے گئی اور ووٹ ڈالا ۔ دہلی اسمبلی کی سبھی 70 سیٹوں کے لئے آج پولنگ ہو رہی ہے ۔ اس میں عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے ۔

Comments are closed.