جموں کشمیر میں پولیس کیلئے ہائی ٹیک ریموٹ کنٹرول روبوٹ گاڑیاں

خریداری کیلئے ٹینڈر جاری، ہر گاڑی پر کم از کم ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی

سرینگر/07فروری: وادی کشمیر میں عسکری حملوں سے نمٹنے کیلئے جموں و کشمیر پولیس کو فراہم ہونے والی ہائی ٹیک ریموٹ کنٹرول روبوٹ گاڑیوں کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ان گاڑیوں میں ہر ایک پر کم از کم ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی ،اور یہ انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے دوران تلاشی اور نگرانی کے لئے استعمال ہوں گی ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے وادی میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے لئے ریموٹ کنٹرول گاڑیوں کی خریداری کے لئے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں۔ان گاڑیوں میں ہر ایک پر کم از کم ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی ،اور یہ انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے دوران تلاشی اور نگرانی کے لئے استعمال ہوں گی۔ذرائع کے مطابق دور سے چلنے والی گاڑی یا ROVایک روبوٹ کی طرح کام کرتی ہے جو سیڑھیاں چڑھ کر کسی بھی عمارت میں نقل و حرکت کر سکتی ہے۔پولیس کے مطابق ، ROV میں ہائی ٹیک سینسرز ہوں گے جن میں دوربین ، لیزر بیم اور مائکروفون شامل ہیں ۔ اور یہ کنٹرول روم کو اس جگہ کے بارے میں لمحہ لمحہ کی تفصیلات بھیجیں گی جو گاڑی کی نقل و حرکت دیکھ رہے ہوں گے۔ ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آر او وی مشین گنوں کو بھی استعمال کر سکے گی ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ گاڑی خود دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے کافی ہوگی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ ایسی ہی ایک گاڑی کو جنوبی کشمیر میں اور دوسری گاڑی کو دارالحکومت سری نگر میں رکھا جائے گا۔( سی این آئی )

Comments are closed.