پاکستان، بھارت فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے تناؤ کم کریں/ امریکا

بھارت اور پاکستان کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے / چین

سرینگر/: امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے تناؤ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھرچین نے بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ہند پاک جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل سے کام لیتے ہوئے اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات کر کے سیکورٹی پارٹنرشپ اور خطے میں امن اور سیکیورٹی کے قیام کے مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی رابطہ کر کے اس بات پر زور دیا کہ فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کو کم کرنے کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل مزاجی سے کام لیں اور کسی بھی قیمت پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ پر براہ راست رابطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔ادھر پاکستانی فتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے مائیک پومپیو سے کہا کہ بھارتی جارحیت کی مذمت کی ضرورت ہے اور امید ظاہر کی کہ اس صورتحال میں امریکا اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے پومپیو سے گفتگو میں واضح کیا کہ بھارتی جارحیت سے افغانستان میں امن کے قیام کی مشترکہ کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔واضح رہے کہ امریکا سے قبل دیگر عالمی برادری بھی پاکستان اور بھارت سے تحمل مزاجی سے کام لینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔یورپی یونین، چین اور آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت سے اتشعال انگیزی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اقدامات کریں جس سے خطے کی صورتحال مستحکم کرنے میں مدد ملے اور دوطرفہ تعلقات بہتر ہوں۔ادھر چین نے بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی کیسو ال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کوپاکستان سے کشیدگی کی بجائے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، پاک بھارت مستحکم تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں، امید ہیدونوں ملک تحمل سیکام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پرخوش ہے، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر پہلے ہی فریم ورک طے پاچکا ہے، چین تیسرے فریق کوشامل کرنے کے لیے ہر قسم کے مشاورتی عمل کے لیے تیار ہے۔

Comments are closed.