ہند پاک کے مابین کشیدگی میں اضافہ ،پاکستان نے رد کی سمجھوتہ ایکسپریس، تمام مسافر لاہور میں درماندہ

سرینگر: ہند پاک کشیدگی کے بیچ پاکستان نے جمعرات کی صبح سمجھوتہ ایکسپریس ریل سروس کو اچانک معطل کیا جس کے نتیجے میں اٹاری آنے والے مسافر لاہور میں ہی پھنس گئے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان نے جمعرات کو وہاں سے چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو رد کر دیا ہے جس کی وجہ سے اٹاری آنے والے مسافر لاہور میں ہی پھنس گئے ہیں۔ ڈان نیوز ٹی وی نے ریلوے افسران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہندستان سے چلنے والی سمجھوتہ ایکسریس بدھ کو نئی دہلی سے اپنے طے شدہ وقت پر چلی تھی لیکن وہ ابھی اٹاری بارڈر پر رکی ہوئی ہے کیونکہ پاکستان نے اپنی جانب سے اسے رد کر دیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان سے چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں لاہور میں صرف 16 مسافر سوار تھے۔ یہ تمام مسافر کراچی سے ٹرین میں چڑھے تھے جو کہ لاہور میں پھنس گئے ہیں۔قابل غور ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔

Comments are closed.