پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو خطے میں امن کیلئے خطرہ / اقوام متحدہ

موجودہ صورتحال انتہائی تشویشاک ، دونوں ممالک کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئیں

سرینگر: اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش ایک مرتبہ پھر کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمہ کیلئے صبر و تحمل کامظاہرہ کیا جائے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل مزاجی سے کام لیں اور کسی بھی قیمت پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں ۔بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ خیال رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہند پاک کے مابین کشیدگی میں ضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ اب دونوں ممالک نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے بھی کئے ہیں ۔

Comments are closed.