تجہیز و تکفین آج ہوگی ،لکھا والد خود جنازے کی پیشوائی کریگا
سرینگر/22جنوری/سی این آئی/ ہاپت ناڑ چرار شریف جھڑپ میں جاں بحق بھائی کی خبر بھائی نے فیس بک کے ذریعے لوگوں کی دی جبکہ ساتھ ہی اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ان کے بھائی کا نماز جناز ہ بدھ کو آبائی علاقے میں انجام دیا جائے گا جس کی پیشوائی ان کے والد خود کرینگے ۔ سی این آئی کے مطابق سوموار کو ہاپت ناڑ چرار شریف جنگلات میں مسلح تصادم آرائی کے دوران عسکری تنظیم البدر سے وابستہ تین مقامی جنگجوئوں جاں بحق ہو گئے ۔ اگر چہ منگل کے بعد دو پہر تک تینوں جنگجو ئوں کی شناخت نہیں ہوئی پائی تاہم جھڑپ میں جاں بحق ایک جنگجو کے بھائی نے منگل کی صبح فیس بک پر اپنے بھائی کے جاں بحق ہونے کی خبر لوگوں تک پہنچائی ۔ منگل کی صبح ضلع شوپیان کے نازین پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید تجمل عمران نے فیس بک پر اپنے پوسٹ میں لکھا ’’ انا للہ و نا اللہ راجمعون ــ‘‘ان کے بھائی سید ربان حسین نے چرار شریف جھڑپ میں شہادت حاصل کی ۔انتہا نہیں نہیں بلکہ تجمل عمران نے لکھا تھا کہ ان کے بھائی کا نماز جنازہ دوپہر 2بجے انجام دیا جائے گا تاہم بعد میں ضروری لوازمات کی ادائیگی میں تاخیر کے بعد انہوں نے دوسرے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ اب ان کے بھائی کا نماز جنازہ بدھ کی صبح آبائی علاقے نازنین پورہ شوپیان میں انجام دیا جائے گا اور اس کی پیشوائی ان کے والد محترم کرینگے ۔خیال رہے کہ ہاپت ناڑ جنگلات میں خونین معرکہ آرائی کے دوران تین البدرجنگجو ئوں جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت سبزار احمد ولد علی محمد میر ساکنہ لاسی پورہ ، سید ربانی ولد محمد حسین ساکنہ نازنین پورہ شوپیان اور توصیف احمد یتو ولد عبد العزیز ساکنہ نو پورہ پائین پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ۔
Comments are closed.