ویڈیو: جواہر ٹنل کے قریب بھاری برفباری تودہ گر آیا ، دونوں طرف سے ٹنل بند

ٹریفک دوسرے روز بھی معطل ، سینکڑوں مسافرو مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ

 

سرینگر/22جنوری: وادی کشمیر میں مسلسل دوسرے روز بھی برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ سرینگر جموں شاہراہ پر منگل کی اعلیٰ صبح جوہر ٹنل کے قریب بھاری برفانی تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ کے کئی مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں مسافرو مال بردار گاڑیاں درماند ہو کر رہ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بارشوں اور برفباری کے بیچ منگل کی صبح سرینگر جموں شاہراہ پر اس وقت ٹریفک کی نقل حمل دوسرے روز بھی بند کر دی گئی جب جواہر ٹنل پر ایک بھاری بھرکم برفانی تودہ گر آنے سے ٹنل کے دونوں ٹیوب بند ہوگئے۔ ٹریفک کے ایک سنیئر پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی صبح جواہر ٹنل کے قریب بھاری برفانی تودہ گر آیا جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پیش نظر شاہراہ پر دوسرے روزبھی ٹریفک کی نقل وحمل کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ علاقے میں بچاؤ کاروائیوں کو جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ابھی کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ پر دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد جنہیں وادی کشمیر آنا تھا، بس اسٹینڈ جموں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.