شوپیان ضلع کے شیرمال علاقہ میں جنگجومخالف آپریشن کیخلاف ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس وفورسزکی جانب سے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے فوٹواورویڈیوجرنلسٹوں پرپیلٹ فائرنگ کئے جانے کیخلاف انجمن اُردوصحافت جموں وکشمیرنے سخت ردعمل ظاہرکیا۔خیال رہے شیرمال شوپیان میں کی گئی پیلٹ فائرنگ کی زدمیں آکر انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمزسے وابستہ فوٹوجرنلسٹ وسیم اندرابی،مقامی انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیرسے وابستہ فوٹوجرنلسٹ نثارالحق ،کشمیرایسنس کانامہ نگارجنیدگلزاراوراے این این سے وابستہ نامہ نگارمیربرہان زخمی ہوگئے ۔میڈیاسے وابستہ چاروں افرادکوزخمی حالت میں نزدیکی اسپتال اسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے وسیم اندرابی کوسری نگرمنتقل کیاگیاکیونکہ اُسکے چہرے پرپیلٹ فائرلگے ہیں ۔انجمن اُردوصحافت جموں وکشمیرنے شوپیان واقعے کوافسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی پہلاموقعہ نہیں جب پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے کے دوران ذرائع ابلاغ سے وابستہ افرادکوپولیس وفورسزکی جانب سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کاسامناکرناپڑاہو۔انجمن اُردوصحافت نے زخمی فوٹوجرنلسٹوں اورنامہ نگاروں کیساتھ مکمل یکجہتی اورہمدردی ظاہرکرتے ہوئے اُنکی جلدصحت یابی کیلئے دعائیں کی.
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.