ویڈیو:‌حبہ کدل سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکاروں نے پتھر مار کو نوجوان کو زخمی کیا

پلوامہ میں فوج کی گشتی پارٹی پر جنگجو کو حملہ ، کوئی نقصان نہیں

 

سرینگر/22جنوری/سی این آئی/ جنوبی ضلع پلوامہ کے گنڈ ی پورہ علاقے میں منگل کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوئوں نے فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس نے حملے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج اہلکاروں نے مشکوک حرکت دیکھ کر ہوا میں گولیاں چلائی ۔ ادھر سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب جوان سر میں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ علاقے میں منگل کی صبح اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب مسلح جنگجو ئوں نے فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے سے فوج کی ایک گشتی پارٹی جا رہی تھی جس دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں نے فوج کی پارٹی کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی اور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق جنگجوئوں کی طرف سے گولیاں چلائے جانے کے اس واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی ہیںتاہم کچھ ہاتھ نہ آنے کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کیا گیا ۔ ادھر پولیس نے حملے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل میں فورسز اہلکاروں نے مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر گولیوں کے کئی رائونڈ چلائے۔اسی دوران سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب محمد یونس پھپو ولد بشیر احمد نامی نوجوان سی آر پی ایف اہلکاروں کی طرف سے پھینکے گئے پتھر کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ۔ یونس کے افراد خانہ کا کہنا تھا کہ وہ گھر سے باہر سبزی لانے کیلئے گیا تاہم سی آر پی ایف اہلکار نے اس پر بلا وجہ پتھر پھنک دیا جو اس کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ زخمی نوجوان کو علاج و معالجہ کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.